عمران خان ، اے بی ڈویلئرز یا ویراٹ کوہلی ۔۔۔؟؟ کرکٹ کی تاریخ کا بہترین کپتان کون ؟ شائقین نے فیصلہ سنا دیا

لندن (ویب ڈیسک) آئی سی سی نے دنیائے کرکٹ کے بہترین کپتانوں کے حوالے سے ٹوئٹر پر ایک پول جاری کیا ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان 47 فیصد ووٹ حاصل کرکے بہترین کپتان قرار پائے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی اس رائے شماری کے لیے دیے گئے پول میں قومی ٹیم کے

سابق کپتان عمران خان ۔ موجودہ بھارتی کیپٹن ویراٹ کوہلی ۔ آسٹریلیا کی خواتین ٹیم کی موجودہ کپتان میگ لیننگ اور جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز شامنے تھے ۔ 24 گھنٹوں کے لیے جاری کردہ اس پول میں 5 لاکھ سے زائد لوگوں نے حصہ لیا اور 47 فیصد نے عمران خان کو بہترین کپتان قرار دیا ۔ دوسرے نمبر پر ویراٹ کوہلی رہے جنہوں نے 46 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.