نواز شریف کے بھتیجے کی براڈ شیٹ کو کیس بند کرنے کے لیے 25 ملین ڈالرز کی پیشکش ۔۔۔۔۔برطانوی فرم کے انکشافات، شریف خاندان سر بازار رسوا

لاہور (ویب ڈیسک) تازہ ترین خبروں کے مطابق برطانوی فرم براڈ شیٹ کے سی ای او کا کہنا ہے کہ انکے پاس انجم ڈار نامی ایک شخص آیا جو خود کو نواز شریف کا بھتیجا ظاہر کررہا تھا ۔ اس کے پاس نواز شریف کی تصاویر بھی تھیں ۔ انجم ڈار نے براڈشیٹ کیس کی تحقیقات رکوانے

کیلئے 25ملین ڈالر کی آفر کی۔ دوسری جانب براڈ شیٹ کے سربراہ کے انکشاف پر (ن) لیگی رہنما جاویدلطیف کا کہنا تھا کہ 13 سال سے یہ کیس چلا رہے ہیں اگر کسی نے انکو رشوت کی پیشکش کی تو عدالت میں انہوں نے اس کا ذکر کیوں نہیں کیا ۔ جاوید لطیف نے کہا کہ مجھے خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ جبکہ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور نواز شریف کو چاہئے کہ براڈ شیٹ کے سی ای او پر ہتک عزت کا دعویٰ کریں۔اسی حوالے سے پی پی رہنما نبیل گبول نے کہا کہ لندن میں کسی کو 100 پاؤنڈ دے کر بھی جھوٹ بولنے پر راضی کیا جا سکتا ہے ، یہ ایسا ہی کوئی سلسلہ ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.