
آج کی سب سے بڑی خبر : مشہور زمانہ انٹرنیشنل ادارے نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم قرار دے دیا
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، عمران حکومت کی پالیسیاں کامیاب ۔ معیشتوں کی ریٹنگ دیکھنے والے مشہور انٹرنیشنل ادارے موڈیز نے پاکستان کی معاشی کارکردگی اور مالیاتی حالات کو مستحکم قرار دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے
کہ پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور حالات میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے ، پاکستان میں معاشی سرگرمیاں کورونا سے پہلے کے دنوں جیسی نہیں لیکن ان میں بہتری اور تیزی آنے کے آثار صاف نظر آرہے ہیں ۔اسکے علاوہ اسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے بینکنگ سیکٹر میں لیکوڈیٹی زبردست ہے اور اس شعبنے میں ترقی کے امکانات صاف نظر آرہے ہیں ۔
Leave a Reply