رحمان ملک اور سنیتھا رچی نے ایک دوسرے کے خلاف اپنی درخواستیں واپس لے لیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کئی ماہ جاری رہنے والے اسکینڈل کا ڈراپ سین ، رحمان ملک اور سنیتھا رچی نے ایک دوسرے پر الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ ختم کرکے ایک دوسرے کے خلاف دی گئی درخواستیں واپس لے لی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خاتون صحافی سنتھیا ڈی رچی

اور سابق وزیرِ داخلہ و پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما رحمٰن ملک کی ایک دوسرے کے خلاف مقدمات کے اندراج کی درخواستیں واپس لینے کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔یہ درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے منظور کی۔ دونوں فریقین نے ایک دوسرے کےخلاف مقدمات درج کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔اطلاعات کے مطابق نامعلوم وجوہات کی بناء پر مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.