موسیٰ کلاوی نے مریم نواز کے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا ۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار ارشاد بھٹی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔یہاں تک بات ٹھیک تھی، پورے ملک میں ڈسکس ہورہا تھا کہ نیب ہار گیا، براڈ شیٹ جیت گئی، نیب کو جرمانہ دینا پڑے گاوغیرہ وغیرہ، یہیں ہاؤس آف شریف نے اپنے روایتی جھوٹوں کی پٹاری کھولی،

ہر بات کو من مرضی کا اینگل دینے کی روایت کو آگے بڑھایا، ہرشے کو مکاری، عیاری سے اپنی بے گناہی کا ثبوت بنانے کے چکر میں ہاؤس آف شریفس اُڑتے تیرکے سامنے آئے، ان کا نیب، براڈ شیٹ فیصلے سے کہیں دور دور کا کوئی تعلق نہ تھا،نیب ہار کو اپنی جیت دکھانا تھی لہٰذا پہلے حسبِ سابق مریم نواز کے اوپر نیچے دوٹویٹ آئے، پہلا ٹویٹ تھا’’ نیب ہار گیا، ان کے مکروہ چہرے اور احتساب کی حقیقت کا پتاچل گیا،اب ان کا مطلب احتساب کرنے والوں کا احتساب ہو گا ‘‘، مریم نواز نے دوسرا ٹویٹ کیا ’’براڈ شیٹ کمپنی کو نوازشریف کیخلاف مقدمات ڈھونڈنے کیلئے 2کروڑ 87لاکھ ڈالر ادا کئے گئے، پھر بھی نااہلی کیلئے اقامے اور سزا کیلئے جج ارشد ملک کا سہارا لینا پڑا، آج الحمد للہ ایون فیلڈ فلیٹس کی حقیقت سامنے آگئی،نواز شریف کی صداقت وامانتداری کی گواہی قدرت دے رہی ہے‘‘ ۔جب یہ ہواتوبراڈ شیٹ کمپنی کے سربراہ کاوی موساوی کا بھلا ہو جنہوں نے شریفوں کی جھوٹ بھری ہنڈیا بیچ چوراہے پھوڑ دی، انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا’’ نواز شریف جھوٹےہیں، وہ بے گناہ نہیں، بھتیجے یا بھانجے انجم ڈار کے ذریعے 25ملین ڈالر رشوت دے کر تحقیقات روکنے کی کوشش کی، ہم نے کہا ہم مجرموں سے بات چیت نہیں کرتے، براڈشیٹ سربراہ نے حکمرانوں کے کردار سے بھی پردہ اٹھایا، کیسے اپنے سیاسی فائدے کیلئے ملک کو تباہ وبرباد کیا، کیسے اپنے پاؤبھر گوشت کیلئے پورے پورے اونٹ ذبح کئے، کتنی شرم کی بات ہے کہ ایک بیرونی ملک کی فرم کا سربراہ کہے ’’ پاکستانی حکمران جھوٹے، انہیں عوام کا کوئی درد نہیں، یہ مفاد پرست، یہ رشوت خور،یہ کمیشن خور، یہ دھوکہ باز، یہ جھوٹ بولنے والے اور وقت ضائع کرنے والے ‘‘۔ براڈ شیٹ سربراہ نے زرداری صاحب کی ایک جھلک بھی دکھائی ہے، براڈ شیٹ کا یہ کہنا بھی ایک بم شیل کہ 2017کے موسم گرما میں پاکستانی حکومت کو ایک ایسے اکاؤنٹ کے حوالے سے الرٹ دیا جس میں ایک ارب ڈالر سے زائد پیسے پڑے ہوئے، یہ رقم 2016میں ایک خلیجی ملک سے اس اکاؤنٹ میں آئی، اب یہ بزنس مین یا سیاستدان، پتا نہیں یہ صاحب کو ن جن کے اکاؤنٹ میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم، یہ رقم ان کے اکائونٹ میں کیوں آئی، وہاں سے آگے کہاں گئی، مگر یہاں کوئی کیا رونا روئے، کسی کوکوئی پروا ہی نہیں، لکڑ ہضم، پتھر ہضم، مضبوط معدے، کمزور یادداشتیں، سبھی کو اپنے لٹنے والوں سے پیار اور سبھی بڑے شوق سے لُٹیں بار بار۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.