وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وہاڑی کی ایم اے ڈگری ہولڈر غریب لڑکی کی زندگی بدل دی ، بڑا حکم جاری

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار منصور آفاق اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ان ڈھائی برسوں میں جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب نے سوشل سیکٹر ریفارمز کے ساتھ ساتھ میگا انفراسٹرکچر کے پرانےمنصوبے مکمل کرائے۔ متعدد نئے منصوبوں کا آغاز کرایا۔وہیں انہوں نے پنجاب کے چھوٹے بڑے تمام شہروں کے بہت سے دورے کئے۔جہاں بھی گئے و ہاں

کے عوام کیلئے انقلابی منصوبہ جات کا اعلان کیا اوران پر تیزی سے کام جاری کرایا۔ا ن دوروں میں ایسے واقعات بھی سامنے آئے کہ کئی لوگوں کی زندگیاں بدل گئیں۔وہ کہیں جاتے ہیں تولوگوں کی درخواستیں خود وصول کرتے ہیں اور موقع پر مسائل کا حل نکالتے ہیں۔ہمیشہ فوری امداد کے احکامات جاری کرتے ہیں۔ اسی طرح وہاڑی کی ایک جاروب کش لڑکی مہوش جو ایم اے پاس تھی، اس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو وزیر اعلیٰ نے فوری نوٹس لیا اور اسےاس کی تعلیم کے مطابق سرکاری ملازمت دلوائی۔اسی طرح پسماندہ ضلع سے تعلق رکھنے والے 8 ویں جماعت کے طالب علم کی آنکھ میں سوئی لگنے سے بینائی چلی گئی، خبر ہوئی تو اس کا مفت علاج کروایا الحمدللہ آج وہ غریب بچہ دیکھ بھی سکتا ہے اوراس نے اپنی تعلیم جاری رکھی ہوئی ہے۔پچھلے دور ِ حکومت میں غریب اور ضرورت مند فنکاروں کےماہانہ وظیفے سینکڑوں کےحساب سے غیر متعلق لوگوں کو دئیے جا رہے تھے۔وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر راجہ جہانگیر انور نےاس کی جانچ پڑتال کی اور حقداروں کو حق دلایا۔ان میں امدادی چیک بھی تقسیم کئے جاچکے ہیں۔وزیر اعلیٰ دوسرے صوبوں کے لوگوں کی امدادی درخواستوں کو بھی نظر انداز نہیں کرتے مگر ان کاموں کی تشہیر نہیں کی جاتی۔ پنجاب اس حوالے سے خوش نصیب ہے کہ اس کی باگ ڈور ایک ہمدرد شخص نے سنبھال رکھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.