ندیم افضل چن کے استعفے پر خورشید شاہ کا حیران کن ردعمل

سکھر(ویب ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے نامور رہنما اور سینئر سیاستدان خورشید شاہ کا ندیم افضل چن کے تحریک انصاف کو الوداع کہنے پر حیران کن رد عمل سامنے آگیا ہے ۔ خورشید شاہ نے سکھر احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ندیم افضل چن غیرت مند انسان ہیں

جو حکومت سے الگ ہو گئے ۔ مگر نہ جانے کس بات پر حکمران اپنی تعریف میں زمین آسمان ایک کر رہے ہیں ۔ انکا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی نے عوام سے جو وعدے کیے انہیں پورا کرکے دکھایا اور منشور پر عمل کیا ، مگر اس حکومت نے عوام کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.