ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان پر دباؤ بڑھا دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے مشیر ندیم افضل چن کے مستعفی ہونے کا معاملہ پیچیدہ ہو گیا ، حکومت کے اہم وزراء نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ منظور نہ کرنے کا مشورہ دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اہم وفاقی وزراء نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ ندیم افضل چن

تحریک انصاف کے اہم رہنما ہیں انکا استعفیٰ منظور نہ کیا جائے ۔ سفارش کرنے والے وزراء میں فواد چودھری، شیریں مزاری اور علی زیدی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے ترجمان اور معاون خصوصی برائے پارلیمانی رابطہ کاری ندیم افضل چن نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ندیم افضل چن کے حکومت سے کئی امور پر اختلافات تھے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.