
بریکنگ نیوز: عمران حکومت نے اپوزیشن کو 19 جنوری کو احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزراء نے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر اپوزیشن کو احتجاج کی اجازت دے دی ہے ، وفاقی وزراء نے کہا کہ حکومت انکے پرامن احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی ۔ جمعرات کووزارت داخلہ میں پی ڈی ایم کے احتجاج کے حوالے سے ممکنہ صورتحال پر ایک اجلاس ہوا
جسکے بعد اہم وفاقی وزراء شیخ رشید احمد ، وفاقی وزراءپرویز خٹک، سینیٹر شبلی فراز، فروغ نسیم اور فواد چوہدری نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔ اس میں کہا گیا کہ ہم ریاست مدینہ کا نظام چاہتے ہیں اور مذہبی جماعتوں کا احترام کرتے ہیں اور مذہبی قوتوں کو مینار سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن 19جنوری کو اسی پارلیمان کے انتخاب میں حصہ لے رہی ہے جس کو وہ درست نہیں سمجھتی ہے جبکہ امید ہے کہ مارچ میں سینیٹ کے انتخاب میں بھی حصہ اپوزیشن ضرور لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ اپوزیشن کہیں پر بھی لاءاینڈ آرڈر مسئلہ پیدا نہیں کرے گی، الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے، وہاں پر فارن فنڈنگ کا کیس بھی لگا ہوا ہے اور امید ہے کہ قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے جبکہ حکومت کی نیک نیتی کا بھی مان رکھیں گے۔ وفاقی وزراء نے خبردار کیا کہ اگر قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی گئی تو سختی سے نمٹا جائے گا ۔
Leave a Reply