
صف اول کے صحافی کی خاص خبر
لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار نصرت جاوید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔قیاس آرائی اب یہ ہورہی ہے کہ چن صاحب کا اگلا پڑائو کونسی جماعت میں ہوگا۔ سیاسی مبصرین کی اکثریت کو گماں ہے کہ وہ ’’اپنے گھر‘‘ یعنی پیپلز پارٹی میں لوٹ آئیں گے۔اس امکان کو ’’فطری‘‘ تسلیم کرنے کے
باوجود میری ذاتی خواہش ہوگی کہ فی الوقت سیاسی جماعتوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ندیم افضل چن صاحب اپنے اندر جبلی طورپر موجود لگن اور توانائی کسانوں کو منظم کرنے پر مرکوز کریں۔شہروں تک محدود ہوئے مجھ جیسے متوسط طبقے کو ہرگز اندازہ نہیں کہ ماحول میں تیزی سے نمودار ہوتی تبدیلیاں اور حکمران اشرافیہ کی خوراک جیسے بنیادی مسئلے کے ضمن میں اختیار کردہ بے اعتنائی کی بدولت ہماراکسان خود کو قطعاََ لاوارث محسوس کررہا ہے۔اس کے مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کرتے ہوئے ان کے ازالے کی صورت دریافت نہ ہوئی تو ہمارے ہاں خوراک کا بدترین بحران نمودار ہوجائے گا۔گندم اور چینی کے حوالے سے ہر برس اُبھرے ہوئے ’’بحران‘‘ اس امر کا واضح انداز میں عندیہ دے رہے ہیں۔ہمارے ہمسائے بھارت میں گزشتہ چھ ہفتوں سے ہزارہا کسانوں نے دلی میں دھرنادے رکھا ہے۔مودی سرکار جو اپنے مخالفین کو فسطائی ہتھکنڈوں سے پچھاڑنے میں ہمیشہ کامیاب رہی ہے کسان تحریک سے نبردآزما ہونے کے قابل نظر نہیں آرہی۔بتدریج یہ خدشہ بڑھ رہا ہے کہ اب ریاستی قوت کے بہیمانہ استعمال سے کسانوں کو منتشر کرنے کی کوشش ہوگی۔
Leave a Reply