خواجہ آصف کے کالے کرتوت قوم کے سامنے آگئے

لاہور (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو نے لاہور کی نیب عدالت میں غیر قانونی طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار سابق وفاقی وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ جمع کروا دی ہے ۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ

قومی احتساب بیورو نے خواجہ آصف کی دس بڑی کمپنیوں میں انویسٹمنٹ اور شیئرز کا پتا لگا لیا ہے ، قومی احتساب بیورو (نیب) نے پرائیویٹ بروکر جے ایس گلوبل سے خواجہ آصف کے شیئرز کی تمام تفصیلات حاصل کی ہیں ، خواجہ آصف کے آئی ٹی کی ایک کمپنی میں ایک کروڑ سے زائد کے شیئرز ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ خواجہ آصف کے تین نجی بینکوں میں ایک کروڑ سولہ لاکھ سے زائد کے شیئرز ہیں اسی طرح انکے سوئی سدرن گیس پائپ لائنز میں مجموعی طور پر 77 لاکھ سے زائد کے شیئرز ہیں ۔رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف اینگرو کارپوریشن اور نیشنل ریفائنری لمیٹڈ میں 9 لاکھ 34 ہزار کے شیئرز کے اونر بھی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.