انا للہ وانا الیہ راجعون :

ریاض (ویب ڈیسک ) سعودی عرب سے آنے والی ایک افسوسناک خبر کے مطابق مسجد الحرام کو شرپسندوں کے قبضے سے آزاد کروانے والے سعودی فوج کے جنرل انتقال کر گئے ۔ 1979 میں مکہ مکرمہ میں واقع مسجد الحرام پر دھاوا بولنے والے عناصر کا مقابلہ کرنے اور مسلمانوں کے مقدس ترین مقام

کو آزاد کرانے والے ہیرو میجر جنرل محمد بن زوید انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 77 برس تھی۔ میجر جنرل محمد بن زوید مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے ۔بعدازاں انہوں نے ریاض منتقل ہو کر فوج میں شمولیت اختیار کی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.