
سابقہ اداکارہ نور بخاری کا حیران کن انکشاف
کراچی (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے خاتون اول بشریٰ بی بی کو اپنی ماں سے بھی بڑھ کر قرار دے دیا ، اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر آسک می سیشن کے دوران ایک صارف نے نور بخاری سے خاتون اول بشریٰ بی بی سے تعلقات کی نوعیت کا پوچھا
تو نور بخاری کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی روحانیت کے سفر میں میری استانی بھی ہیں اور وہ میرے لیے ماں سے بھی بڑھ کر حیثیت اور اہمیت رکھتی ہیں ۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نور بخاری نے بشریٰ بی بی کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی اس میں بھی انہوں نے بشریٰ بی بی کو اپنی روحانی استاد قرار دیا تھا ۔



Leave a Reply