
اس سال عمران خان بالکل اکیلے رہ جائیں گے ۔۔۔۔۔ مریم نواز نے نیا شوشا چھوڑ دیا
لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف سے ملنے نیب عدالت آمد پر گفتگو کے دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ’چلے تھے نواز شریف کو بدنام کرنے ، گلے پڑ گیا براڈ شیٹ، یہ اتنے بدعنوان ہیں کہ انہوں نے براڈ شیٹ میں بھی کمیشن مانگا ،
عمران خان کو شہباز شریف سے خطرہ ہے ، وہ انہیں اپنا متبادل سمجھتے ہیں ۔ جس سے انھیں خطرہ ہوتا ہے اسے قید میں ڈال دیتے ہیں۔لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی فیملی منی لانڈرنگ کیس میں پیشی کے موقع پر سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اپنے چچا شہباز شریف سے ملنے عدالت پہنچ گئیں۔مریم نواز شریف کی احتساب عدالت لاہور آمد کے موقع پر وہاں موجود مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے انہیں دیکھ کر نعرے بلند کیئے۔مریم نواز نے اس موقع پر ’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی عمران خان کے کچھ حواریوں کے استعفے آئے ہیں، اس سال ان شاء اللّٰہ عمران خان اکیلے رہ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اناڑی کھلاڑی ہیں، ان کے مشیروں، وزیروں کو سمجھ آنا شروع ہو گئی ہے، ضمنی انتخابات سے متعلق سرگرم رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت کر دی ہے۔نائب صدر نون لیگ نے کہا کہ ان شاء اللّٰہ ضمنی الیکشن ہم جیتیں گے، پی ٹی آئی حکومت بے نقاب ہو چکی ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور خوبصورت شہر تھا، جسے نااہل حکومت نے کچرے کا ڈھیر بنا دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے تمام اپوزیشن پارٹیاں بھرپور احتجاج کریں گی، 31 جنوری کے بعد پی ڈی ایم دھرنے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہےکہ براڈ شیٹ کا معاملہ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، اس حکومت کا جھوٹ انہی کے سامنے آ گیا۔
Leave a Reply