عمران خان کو شہباز شریف سے خطرہ ہے اسی لیے قید میں ڈال رکھا ہے ۔۔۔۔۔۔۔مریم نواز کا حیران کن بیان

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ چلے تھے نواز شریف کو بدنام کرنے، گلے پڑ گیا براڈ شیٹ، یہ اتنے بدعنوان ہیں کہ انہوں نے براڈ شیٹ میں بھی کمیشن مانگا۔مریم نواز نے شہباز شریف سے ملاقات کے لیے نیب

عدالت آمد پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کو شہباز شریف سے خطرہ ہے، وہ انہیں اپنا متبادل سمجھتے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ جس سے انھیں خطرہ ہوتا ہے اسے قید میں ڈال دیتے ہیں، عمران خان اس سال اکیلے رہ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ حواریوں کے استعفے آئے ہیں، ان کے مشیروں، وزیروں کو سمجھ آنا شروع ہو گئی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم احتجاج کرے گی تو ان کو پتہ چل جائے گا، ان کے ہاتھ پاؤں اور سانسیں پھولی ہوئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.