
پی ٹی آئی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم : ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا ایک اور بڑا اعلان ، غریب دعائیں دینے لگے
اسلام آباد( ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہےکہ احساس پروگرام کے تحت ، احساس نشوونما پروگرام کے پہلے مرحلے میں بلوچستان کے ضلع قلات اور ژوب میں 6 نشوونما مراکز قائم کئے جارہے ہیں ، حکومت کے اس اقدام کا مقصد نقد وظائف، غذائیت سے بھر پور خوراک،
طبی معائنے اور تربیت کے ذریعے غریب بچوں میں اسٹنٹنگ پر قابو پانا اور غذائیت کو بہتر بنانا ہے ۔نیشنل نیوٹریشن سروے 2018کے مطابق اس وقت بلوچستان میں 46فیصد بچے غذائی قلت کے باعث نشوونما میں کمی کا شکار ہیں جس سے ان کے صحت اور تعلیم پر بُرے اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے احساس پروگرام کے تحت احساس نشوونما پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے ۔ملک بھر میں پروگرام کے پہلے مرحلے میں ضلعی اور تحصیل سطح پر 13اضلاع میں 48احساس نشوونما مراکز کھولے جارہے ہیں ۔ تاہم، بلوچستان کے وسیع جغرافیائی نظام اور آبادی کے تناسب کو مد نظر رکھتے ہوئے بنیادی ہیلتھ یونٹ کی سطح پر احساس نشوونما مراکز کھولے جارہے ہیں ۔
Leave a Reply