بریکنگ نیوز: عمران حکومت کو بڑا دھچکا ۔۔۔ وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت میں دراڑ پڑ گئی ، کس بات پر اختلاف کھڑا ہوا؟ جانیے

پشاور ( ویب ڈیسک ) خیبر پختون خوا اور وفاق گو کہ دونوں جگہ تحریک انصاف کی حکومت ہے لیکن صوبائی حکومت فاٹا میں تعمیر نو اور نیٹ ہائیڈل منافع کی مد میں 100روپے کی وفاق کی جانب سے عدم ادائیگی پر وفاق سے خوش نہیں ہے ۔جب وزیر اعلیٰ محمود خان سے تبصرے کے

لئے تابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا میں فنڈز کی قلت ہے اور ضرورت کے تحت اسے بینک سے قرضہ لینا پڑ جائے گا ، صوبے کو باقاعدگی سے فنڈز کی فراہمی کی ضرورت ہے اور وفاقی حکومت 92 فیصد ضرورت پوری کرتی ہے ۔ دریں اثنا سرکاری ذرائع کے مطابق ترقیاتی منصوبوں اور سابق فاٹا میں اصلاحات کے لئے 65ارب روپے ادا کر دئے گئے ہیں اور مئی تک سابق فاٹا کے انضمام کے تین سال پورے ہو نے پر تین سو ارب روپے کرنے ہوں گے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ وفاقیاور خیبر پختون خوا کی حکومتوں نے اپنے حصے کے فنڈز ادا کر دئے ہیں قومی مالیاتی کمیشن کی جانب سے تین فیصد ادائیگی کے وعدے کے باوجود پنجاب نے ایک حصے کی ایک پائی تک نہیں دی جبکہ سندھ اور بلوچستان نے نا معلوم وجوہ پر ادائیگی سے انکارکر دیا ہے ۔ نیٹ ہائیڈل منافع کے حوالے سے کہا کہ ہم باقاعدگی سے ادائیگی چاہتے ہیں تاکہ بر وقت ضروریات کو پورا کیا جا سکے ۔ توانائی پر صوبائی حکومت کے مشیر حمایت اللہ خان ہائیڈل منافع کی مد میں بقایاجات 59041 ملین روپے اور ےخمینے کی مد میں 8099 ملین روپے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.