
بریکنگ نیوز: پیپلز پارٹی بمقابلہ جی ڈی اے : سندھ اسمبلی کی صوبائی نشست پر ضمنی الیکشن کا نتیجہ آگیا ، کس نے میدان مار لیا ؟ جانیے
عمر کوٹ(ویب ڈیسک) صوبہ سندھ کے صوبائی حلقہ عمر کوٹ میں ضمنی الیکشن کا رزلٹ آگیا ۔ پیپلز پارٹی کے سید امیر علی شاہ نے”55904″ ووٹ لیکر میدان مارلیا ۔سابق وزیراعلی سندھ جی ڈی اے امیدوار ڈاکٹر ارباب غلام رحیم “30921”ووٹ لےسکے ،غیر حتمی نتائج کےمطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار سید امیر علی شاہ کو
ناقاقبل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے) کی طرف سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم اور پیپلزپارٹی کے امیدوار امیرعلی شاہ کے درمیان مقابلہ تھا۔ دو پولنگ اسٹیشنوں پر امیدواروں کے حامیوں میں تصادم ہوا جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔128 پولنگ اسٹیشنزکےغیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیر علی شاہ 55904ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ جی ڈی اےکےارباب غلام رحیم 30921 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر ہیں۔
Leave a Reply