بریکنگ نیوز: فارن فنڈنگ کیس میں ہونیوالی تازہ ترین پیش رفت۔۔۔۔الیکشن کمیشن سے اہم خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے‘بغیر کسی دبائو کے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے پرعزم ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انتخابات خواہ عام انتخابات ہوں‘ سینیٹ کے انتخابات ہوں،بلدیاتی انتخابات ہوں یاضمنی انتخابات ہوں

الیکشن کمیشن ان کے آزادانہ ،منصفانہ اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ہر وقت تیار ہے ۔فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے موجودہ الیکشن کمیشن نے بوجہ کورونا وباء ، وکلا کی عدالتی مصروفیات اورا سکروٹنی کمیٹی کے ایک ممبر کی ریٹائرمنٹ کے باوجود خاطر خواہ پیش رفت کی ہے اور سکروٹنی کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہفتے میں کم ازکم تین روز اجلاس منعقد کرے تاکہ یہ کیس منطقی انجام تک پہنچ سکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.