
ضمنی انتخابات میں (ن) لیگی امیدواروں کی حمایت کریں گے یا مقابلہ ۔۔۔۔۔ پیپلز پارٹی کا (ن) لیگ کو ایک اور سرپرائز
لاہور(ویب ڈیسک) تازہ ترین خبروں کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب نے ضمنی انتخابات میں (ن) لیگی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں دونوں سیٹوں این اے 75 اور پی پی 51 پر مسلم لیگ (ن) کےامیدواروں کی حمایت کرے گی۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اس سیلیکٹڈ حکومت کا ہر قدم پر مقابلہ کریں گے۔ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) نے سندھ کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
Leave a Reply