بریکنگ نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کے پسماندہ ضلع کے لیے 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کردیا

چیچہ وطنی(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ہڑپہ کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیچہ وطنی کیلئے 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ساڑھے 30 کروڑ روپے کی لاگت سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی کو اپ گریڈ کرنے کا بھی اعلان کیا،

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہڑپہ کیلئے 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہڑپہ کے بعد چیچہ وطنی بھی گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز کی رہائش گاہ پر معززین علاقہ، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کیا۔۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر چوہدری محمد سرور ساہیوال سے ہڑپہ گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہڑپہ میں معززین علاقہ، منتخب نمائندوں اور پارٹی عہدیداران و کارکنان سے خطاب کے دوران ہڑپہ کیلئے 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک ارب روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔ہڑپہ شہر میں واٹر سپلائی اور سیوریج نظام کیلئے 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ ریلوے پھاٹک پر اوورہیڈ برج/انڈرپاس کی تعمیر کیلئے 50 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 2 ہزار دیہات کو ماڈل ویلج بنائیں گے اور ساہیوال کے دیہات کا بھی ماڈل ویلج میں شیئر ہوگا۔ ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کو جلد مکمل کرکے فنکشنل کیا جائے گا۔ ساہیوال میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جائے گا اور اس انسٹی ٹیوٹ کے قیام سے قریبی اضلاع کے لوگوں کو دل کے امراض کے علاج کیلئے لاہور نہیں جانا پڑے گا۔سمندری انٹرچینج سے ساہیوال کیلئے ایکسپریس وے بنایا جائے گا۔ ایکسپریس وے کی تعمیر سے نہ صرف ساہیوال بلکہ دوسرے اضلاع بھی اس سے مستفیدہوں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے کا پروگرام بنایا ہے اور پہلے مرحلے میں ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کو شامل کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.