
13 ایس ایچ اوز کو نئے سی سی پی او نے بڑا ریلیف دے دیا
لاہور (ویب ڈیسک) سابق اعلیٰ پولیس افسر سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے غصے کی زد میں آکر بلیک لسٹ ہونے والے13 ایس ایچ اوز کو بحال کر دیا گیا ہے ، یہ اہم حکم نئے سی سی پی او غلام محمود ڈوگرنے جاری کیاہے ۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے مطابق
بلیک لسٹ ہونے والے افسران سے کام لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بحال ہونے والے 13 افسران کو جنرل ڈیوٹی سے انویسٹی گیشن ونگ اور سی آئی اے بھجوا دیا گیا ہے۔انسپکٹر احمد،انسپکٹر علی اجود، انسپکٹر فاروق اصغر اعوان، انسپکٹر یوسف بٹ، عامر سہیل، سب انسپکٹر دیس محمد، سب انسپکٹر نسیم خان سمیت سب انسپکٹر امجد جاوید،سب انسپکٹر عمران قمر پڈانا، سب انسپکٹر محمد ندیم، سب انسپکٹر ندیم خالد کو انویسٹی گیشن ونگ بھجوا دیا گیا ہے۔
Leave a Reply