حمزہ شہباز کی رہائی کی امید

لاہور (ویب ڈیسک) (ن) لیگی رہنما اور نامور قانون دان عطا تاڑر نے کہا ہے کہ ہمیشہ سے نیب کیسز میں کھودا پہاڑ نکلا چوہا کی مثال سچ ثابت ہوتی ہے ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ امید ہے ہائیکورٹ سے حمزہ شہباز کو ضمانت مل جائے گی ،

حمزہ شہباز شریف کو قید میں 19 ماہ ہو چکے ہیں، جبکہ نیب ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کیس میں مزید 10سے 12 ماہ لگ سکتے ہیں۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کیس میں 110 میں سے پانچ گواہان پر جرح کی گئی ہے،کسی بھی شخص کو بے جا قید میں رکھنے پر انسانی حقوق کا پہلو ہائیکورٹ میں اٹھایا جائے گا۔عطا تارڑ نے مزید کہا کہ عدالت سے تعاون کرنے اور ملک سے باہر نہ جانے والے شخص کو قید میں کیوں رکھا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.