مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ شیخ رشید نے پیشگوئی کردی

کراچی (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والی سیاسی شخصیت ہوگی،شریف خاندان کی مزید جائیدادیں نکل رہی ہیں۔مولانا کو ایک خبر دینا چاہتا ہوں کہ ان سب کے معاملات آپ کے کھاتے میں پڑنے جارہے ہیں،

آپ نقصان میں رہیں گے ، یہ بڑے سمجھدار لوگ ہیں ، پہلے بھی آپ سے ہاتھ ہوا اور اب بھی آپ سے ہاتھ ہوگا۔مولانا فضل الرحمٰن میرے پیر بھائی ہیں، دعوت دیتے تو اسرائیل ریلی میں ضرور شریک ہوتا اس سے خطاب بھی کرتا،کراچی میں نادراکے مزید 3؍ سینٹرز 24؍ گھنٹے کھلے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جمعرات کو ڈی ایچ اے نادرا میگا سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں قبل ازیں انہوں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی، ملاقات میں صوبہ اور با لخصوص شہر کراچی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شیخ رشید نے کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔جمعرات کو کراچی میں نادرا میگا سینٹر کے دورے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ایک سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس اہمیت اختیار کر جائے گا اور پاناماٹو بنے گا اور میں مریم صاحبہ کو کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اسے پڑھ لیں یا کسی سے پڑھوا لیں کیونکہ ان کی ان کی مزید بہت ساری جائیدادیں نکلنے جا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جہاں تک الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی بات ہے کہ تو پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی وزیر داخلہ نے رسک لیتے ہوئے ریڈ زون کو فری کیا، اپوزیشن نے بھی تعاون کرتے ہوئے وقت پر ختم کی اور ہماری طرف سے بھی تعاون کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.