
31 جنوری کو کس ملک سے کورونا کی 5 لاکھ ویکسینز پاکستان پہنچ رہی ہیں ؟ تازہ ترین خبر
لاہور (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ چین 31 جنوری تک انسداد کووڈ۔19 کی 5 لاکھ ویکسین خوراکیں بطور تحفہ پاکستان کو فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے گزشتہ شام پریس ٹاک کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا عالمی وبائی چیلنج کا مقابلہ پوری قوم نے مل کر کیا ۔
وزیر اعظم عمران خان، خود کرونا وبا سے متعلقہ تمام اہم اجلاسوں کی سربراہی کرتے رہے ہیں۔ این سی او سی نے عمدہ کوآرڈینیشن کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان نے عوام الناس کی جانوں کو وائرس سے بچانے اور ساتھ ہی ساتھ معیشت کو بچانے کے لیے جو کردار ادا کیا اسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ ہمارا اگلا چیلنج اس وبا سے نبرد آزما ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل سٹاف اور عمررسیدہ شہریوں کو وبا سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے ویکسین کی دستیابی تھا۔ میری دسمبر میں چینی وزیر خارجہ سے اس حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر میری چینی وزیر خارجہ سے ابھی دوبارہ گفتگو ہوئی ہے۔ میں قوم کو خوش خبری سنانا چاہتا ہوں کہ چین نے وعدہ کیا ہے کہ 5 لاکھ ویکسین ڈوزز 31 جنوری تک پاکستان کو تحفتاً مہیا کر دی جائیں گی۔ میں نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، ان سے گزارش کی کہ مستقبل قریب میں ہماری ضرورت 1.1 ملین ڈوزز کی ہے جس پر انہوں نے یقین دلایا کہ مطلوبہ مقدار میں ویکسین فروری کے آخر تک مہیا کر دی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب چین نے کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے، گلوبل پبلک گڈ کے تحت دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کا فیصلہ کیا تو ہم نے آل ویدر اسٹریٹیجک شراکت داری کو مدنظر رکھتے ہوئے سب سے پہلے پاکستان کا انتخاب کیا ۔
Leave a Reply