جس پیسے سے مریم نواز اپنے مہنگے کپڑے خریدتی ہیں وہ دراصل کہاں سے آتا ہے ؟ فواد چوہدری کے الزام پر طلال چوہدری نے کرارا جواب دے دیا

لاہور (ویب ڈیسک) (ن) لیگ سینئر رہنما طلال چوہدری نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو مریم نواز پر تنقید کا بھر پور جواب دے دیا ۔ مریم نواز کے کپڑوں پر فواد چوہدری نے تبصرہ کیا، جس پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ بنی گالہ کا باورچی خانہ جن اے ٹی ایمز اور

چوریوں سے چلتا ہے یہ کپڑے اور پیسے وہاں سے نہیں آتے۔انہوں نے مزید کہاکہ مریم نواز کے کپڑوں کا پیسہ 23 خفیہ فارن فنڈنگ اکاونٹس سے نہیں آتا ہے۔ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ زمان پارک کا گھر جن ذرائع سے دوبارہ تعمیر ہوا، یہ وہ ذرائع نہیں، فارن فنڈنگ کی غیرقانونی ملک دشمن دولت سے یہ نہیں خریدے جاتے۔اُن کا کہنا تھاکہ ججز کی ٹاؤٹی کے لیے بدنام لوگ جہاں سے کماتے ہیں یہ وہ کمائی بھی نہیں ہے۔طلال چوہدری نے کہاکہ عمران خان اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے روزانہ جو کارروائیاں ڈالتا ہے، یہ وہ پیسہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران اینڈ کمپنی نے براڈ شیٹ میں جو کمیشن، کٹ اور شیئر لیا، یہ وہ پیسہ نہیں۔ن لیگی رہنما نے کہاکہ یہ عمران اینڈ کمپنی کے عوام کے آٹا، بجلی، گیس، دوائی، ایل این جی چوری کے پیسے سے نہیں آتے۔اُن کا کہنا تھاکہ ڈھائی سال میں تاریخی 14000 ارب ملک پر لادے جانے والے قرض سے نہیں آتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.