اپوزیشن والے چاہتے ہیں کہ افتخار چوہدری اور ملک قیوم کو براڈ شیٹ کمیٹی کا سربراہ بنایا جائے تاکہ ۔۔۔ پی ٹی آئی حکومت کا اہم انکشاف

راولپنڈی(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) عظمت سعید کو براڈ شیٹ انکوائری کمیٹی کا سربراہ بنانا درست فیصلہ ہے تاہم اپوزیشن کو براڈ شیٹ کی تحقیقات کے لئے افتخار چوہدری اور ملک قیوم چاہیے۔انکوائری کمیٹی میں کوئی حکومتی وزیر شامل نہیں جبکہ سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ براڈ شیٹ کے

حوالے سے خوشیاں حکومت نے نہیں منائیں‘ اس کی تحقیقات کا مطالبہ اپوزیشن نے کیا‘ مشرف دور میں کس طرح این آر او ون اور این آر او ٹو ہوا۔ اس ملک میں چینی گروہوں کو کوئی ہاتھ لگانے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا‘ہم نے یہ کیا، براڈ شیٹ معاملے پر بھی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنا دی ہے۔ سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ ہم کسی معاملے پر پردہ نہیں ڈال رہے، جو بھی معاملہ ہوتا ہے تحقیقات کراتے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ براڈشیٹ پاناما پلس اور پاناما ٹو ثابت ہو گا اور براڈ شیٹ سے جو نکلنے جا رہا ہے وہ اگلے الیکشن میں ان کو لپیٹ میں لے گا۔شیخ عظمت کو کمیٹی کا سربراہ نہ بنائیں تو کیا جسٹس قیوم کو لگائیں، جسٹس (ر) عظمت شیخ نے پاناما کیس کا والیم ٹین پڑھ رکھا ہے اور یہ خبر آپ کے لئے کافی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.