معیشت بہت بہتر مگر جلد مہنگائی کا ایک اور طوفان آنے والا ہے ۔۔۔۔ پاکستانیوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا

کراچی (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 7؍ فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی کے نرخ بڑھنے کی وجہ سے اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھیں گی جس سےمہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

تاہم آگے چل کر مہنگائی کم ہو جائیگی۔انہوں نے بتایاآئندہ شرح سود میں اچانک اضافہ نہیں ہوگا،معیشت میں بہتری تک 7فیصد برقرار رہیگا، پالیسی ریٹ کو مستقبل کی سمت دے کر IMFکی تشفی کی گئی،اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عارضی طورپربڑھ سکتی ہیں،مہنگائی کی شرح 7سے9فیصدتک برقراررہنے کاامکان ہے۔معیشت پرکوروناکے اثرات اب بھی موجودہیں،وبامیں ہماری کرنسی دیگر ملکوں سے مستحکم رہی، معاشی بحالی کو سپورٹ کرنا وقت کی ضرورت ہے ، مینوفیکچرنگ کے 12؍ شعبوں میں مثبت نمو کے باعث روزگار بحال ہونا شروع ہوگیا ہے۔ تعمیراتی سرگرمی میں اضافے سے سیمنٹ کی قیمتوں میں استحکام رہا، پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 2؍سال کی بلند ترین سطح پر آگئی، کاریں، ٹریکٹر کی فروخت بھی بڑھ گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.