
پنجاب پولیس کے ایک ایماندار پولیس افسر کا تذکرہ
لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار توفیق بٹ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے ایک عظیم پولیس افسر مرحوم جاوید نور یاد آرہے ہیں، وہ ایک انتہائی ایماندار اور شاندار پولیس افسر فیصل شاہکار کے سسر تھے، جاوید نور بیدیاں روڈ پر واقع ایلیٹ سینٹر میں پولیس کے ایک گھر میں رہتے

تھے، ریٹائرمنٹ کے کچھ ہی عرصہ بعد وہ سرطان کے مرض میں مبتلا ہوگئے، اُن دِنوں اُن کا ایک گھر ڈیفنس فیز سکس میں زیرتعمیر تھا، کوئی سرکاری افسر اپنی ریٹائرمنٹ کے تین ماہ بعد تک قانونی طورپر سرکاری گھر میں رہ سکتا ہے، اُنہیں مگر سرکاری گھر خالی کرنے کی بہت جلدی تھی ،سوشدید بیماری کی حالت میں بھی اپنے زیرتعمیر گھر کو جلدازجلد مکمل کروانے کی ہرممکن حدتک وہ کوشش کرتے رہے، تین ماہ سے کچھ دن پہلے ہی اُن کا یہ ذاتی گھرتیار ہوگیا اور وہ وہاں شفٹ ہوگئے حالانکہ وہ چاہتے ہمارے ”عمومی افسرانہ مزاج“ کے مطابق ریٹائرمنٹ کے تین برسوں بعدتک بھی سرکاری گھر میں وہ رہ سکتے تھے، اُن کا یک اور اعزازیہ ہے بطور ڈی جی آئی بی بوقت ریٹائرمنٹ اُس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے میری موجودگی میں اُنہیں مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش کی یہ داغ قبول کرنے سے اُنہوں نے معذرت کرلی تھی !!
Leave a Reply