تبدیلی والوں کا ایک اور انوکھا فیصلہ : ایک اداکار کو کھیلوں کا سفیر بنانے کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کا ایک اور حیران کن فیصلہ ، اداکار شان کو کھیلوں کا سفیر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اداکار شان نے اسپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران سے ملاقات کی۔اس ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شان نے کہا کہ وہ کھیلوں کی ترقی کے لیے ہر طرح سے حاضر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ قومی کھیل سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کرتے رہیں گے۔اداکار کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، امید ہے اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔انھوں نے بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اُن کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.