بریکنگ نیوز: وفاقی حکومت نے ایف نائن اسلام آباد کا پارک گروی رکھنے کا فیصلہ کر لیا ، وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آ باد ( ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت نے قرضہ حاصل کرنے کیلئے ایف نائن پارک کی اراضی بطور ضمانت گرو ی رکھ کر ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل اجارہ سکوک ( بانڈ ) جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کی منظوری وزیر اعظم کی زیر صدارت منگل کو ہونے والے وفاقی کا بینہ کے

اجلاس میں دی جا ئے گی۔ ایف نائن پارک پورے سیکٹر پر پھیلا ہو ا ہے ۔ ایک سیکٹر کا سائز 706 ایکڑ ہوتا ہے۔ وزارت خزانہ نے سمری کابینہ ڈویژن کو بھیج دی ۔ما ہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی اراضی کو گروی رکھنے سے قبل اس کی ویلیو ایشن کی جا تی ہے اور اس کی آ مدن کو دیکھا جا تا ہے جیسا کہ موٹروے یا ایئر پورٹ وغیرہ۔ ایف نائن پارک کا تو ٹکٹ تک نہیں ہے۔ اس میں داخلہ مفت ہے۔ یہ پبلک پارک ہے جس سے نہ آ مدن ہے اور نہ ہی اسے فروخت کیا جا سکتا ہے۔ اس وجہ سے سر مایہ کار شاید اس میں سر مایہ کاری سے گریز کریں ۔ اگر ایف نائن پارک کے سامنے بلیو ایریا کی کمرشل سٹرپ ( دو کلومیٹر ) کی پٹی کو گروی رکھا جا تا تو اس کے بہتر نتائج نکل سکتے تھے یا جناح کنونشن سنٹر کو گروی رکھا جا سکتا ہے جس کاایریا 11 ایکڑ ہے اور وہاں سے آمدن بھی ہوتی ہے۔تاہم سی ڈی اے کے ذ رائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے اس بارے میں یہ واضح طور پر یقین د ہانی کرائی ہے کہ سکوک کے اجراء سے ایف نائن پارک کی اراضی کے استعمال کی نوعیت تبدیل نہیں ہوگی ۔ دوسرے یہ کہ اس اراضی کی ملکیت بھی تبدیل نہیں ہوگی بلکہ اس ضمانت کی نوعیت علامتی ہے،منگل کو ہونے والے اجلاس میں ملک کی سیا سی صورتحال کے علاوہ 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا ئے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.