
پورے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان آخر ملتان کا دورہ کیوں نہیں کرتے ؟ ملتان کے ایک نامور صحافی و کالم نگار نے حیران کن بات کہہ دی
لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار ظہور دھریجہ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ بھارت پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے اور بلوچستان ، وزیرستان میں بد امنی پیدا کی جا رہی ہے۔
وزیراعظم نے یہ بھی اعلان کیا کہ وزیرستان میں فوری طور پر تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروس بحال کی جا رہی ہے، جنوبی وزیرستان میں سکول ، کالج اور یونیورسٹی بنائیں گے ۔ ۔ اچھی بات ہے کہ وزیراعظم کو ملک کے تمام علاقوں میں جانا چاہئے وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ وزیرستان کے لوگ خطِ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ،اس سے مجھے یاد آیا کہ وزیراعظم الیکشن سے پہلے وسیب کے دورے کے دوران بھی پورے اعداد و شمار کے ساتھ یہی بات کرتے تھے کہ وسیب کے لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ۔ وہ یہ بھی کہتے تھے کہ میاں برادران نے لاہور کو پاکستان سمجھ لیا ہے ، تمام وسائل لاہور پر خرچ کیے جا رہے ہیں مگر ڈھائی سال گزر گئے وزیراعظم وسیب کے دورے پر نہیں آئے ۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ ملتان کیوں نہیں آتے؟ یہ ایک اہم سوال ہے۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ سرائیکی وسیب کے مرکز ہونے کے ناطے ملتان کی اہمیت اتنی زیادہ ہے کہ وزیراعلیٰ کو آٹھ دن لاہور اور آٹھ دن ملتان میں ہونا چاہئے۔سرائیکی وسیب کے لوگوں کا احساسِ محرومی بڑھ رہا ہے ۔
Leave a Reply