مولانا طارق جمیل نے انوکھا واقعہ بیان کر دیا

معروف مذہی سکالر مولانا طارق جمیل نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ گھوٹکی کے قریب ایک کچہ علاقہ ہے . وہاں میرا ایک بیان تھا اور سندھ کے لٹیروں کا ایک بہت بڑا سردار میرے بیان میں آیا ہوا تھا . اگلے دن میں جب ناشتے پر بیٹھا تھا تو

وہ سردار مجھ سے ملنے آیا اور میرے سامنے بیٹھ گیا. اس کا اتنا خوف تھا کہ میں توبہ کرنے لگا . اسی اثنا میں اس لٹیرے نے سندھ کے اندازمیں ہاتھ باندھ کر مجھے سندھی لہجے میں کہا کہ سائیں! آپ نےجو نبی ﷺ کے آبائو اجدادیعنی ان کے شجرہ نسب کو رات بیان کیا وہ انتہائی دل کو چھو لینے والا ہے. اس کے ساتھ ہی وہ رونے لگ گیا. اس نے صرف آپ ﷺ کا شجرہ نسب سن کر ہی تمام گناہوں سے توبہ کر لی اور اسی دن سے لوٹ مار والا پیشہ چھوڑ دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published.