
بریکنگ نیوز: وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا توڑ نکال لیا
اسلام آ باد ( ویب ڈیسک ) پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز کا مقابلہ کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔وزیر اعظم نےارکا ن قومی اسمبلی سے براہ راست رابطے شروع
کردیے ہیں اور گروپوں کی صورت میں ملاقاتیں شروع کردی ہیں ‘ یہ سلسلہ جمعہ کے روز شروع کیا گیا اور ہفتہ اور اتوار کے روز بھی جاری رہا۔معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر اس میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں‘ وزیر اعظم ارکان قومی اسمبلی کے مسائل سن رہے ہیں اور ان کے حل کیلئے ہدایات دے رہے ہیں ۔ارکان کے گلے شکوے بھی دور کئے جارہے ہیں ۔اے پی پی کے مطابق عمران خان سے اتوار کو دیر‘سوات اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیںجس میں ترقیاتی منصوبوں ‘جنوبی پنجاب سیکرٹیریٹ اور کسانوں کیلئے خصوصی پیکیج پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Leave a Reply