
رواں سال میں گرمیوں کی چھٹیوں اور امتحات کا معاملہ : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم اعلان
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے طالبعلموں اور والدین کے کام کی خبردی ہے کہ رواں سال گرمیوں کی چھٹیاں کم ہوں گی، امتحانات مئی یا جون میں ہو سکتے ہیں، اس بار امتحان کے بغیر کوئی پاس نہیں ہوگا۔گزشتہ روز انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ
بلاشبہ کورونا وبا کا خطرہ موجود ہے لیکن بچوں کی تعلیم کو بہت نقصان پہنچ چکا ہے، ہم وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق چل رہے ہیں، کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور اب کورونا ویکسین بھی آنے والی ہے اسلئے تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شفقت محمود نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو کھولنا ضروری ہے، بچوں کے تعلیمی نقصان کو پورا کرنے کیلئے امتحانات کو مئی جون تک جبکہ نئے تعلیمی سال کا آغاز اگست میں کرانے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ بچوں کو کورس مکمل کرنے اور امتحانات کی تیاری کا موقع مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگست میں تعلیمی سال کے آغاز کے حوالے سے صوبوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کریں گے۔ آن لائن امتحان سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں امتحان کا طریقہ کار طے کرنا وفاقی حکومت کا نہیں بلکہ یونیورسٹیوں کی ذمہ داری ہے اور وہی فیصلہ کریں گی کہ کس طرح امتحان لینا ہے۔
Leave a Reply