
بڑا سیاسی تہلکہ : گجرات کے چوہدریوں نے عمران خان کا اتحادی ہونے کا حق ادا کردیا ، این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے بڑا اعلان ، عمران خان کا دل خوش ہو گیا
لاہور(ویب ڈیسک )مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور صدر مسلم لیگ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پی ٹی آئی پنجاب سے سینیٹ کی ایک سیٹ (ق) لیگ کو
دینے پر آمادہ ہو گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ تحریک انصاف کے امیدوار کی بھرپور حمایت کی جائے ۔پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم اتحادی کی حیثیت سے تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی میں موثر اور بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ اس سلسلہ میں پارٹی کے مرکزی رہنما مونس الٰہی ایم این اے نے مقامی رہنماؤں سے مشاورت میں موثر اور نتیجہ خیز لائحہ عمل ترتیب دیدیا ۔ مونس الٰہی نے کہا کہ ہماری جماعت کی تنظیمیں اور مقامی رہنما تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کیلئے بھرپور مہم چلائیں گے اور کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔ادھر تحریک انصاف کی حکومت پنجاب میں سینیٹ کی ایک سیٹ مسلم لیگ( ق) کو دینے پر آمادہ ہو گئی ہے ۔حکومتی ذرائع کے مطابق پنجاب میں سینیٹ کی ایک سیٹ مسلم لیگ ق کو دی جائے گی اور اس حوالے سے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی قیادت کے درمیان معاملات پر اتفاق رائے بھی ہو گیا ۔پنجاب میں سینیٹ کی ایک سیٹ پر کم از کم 48ووٹ درکار ہیں اور مسلم لیگ (ق) کے پاس پنجاب اسمبلی میں صرف 10ووٹ ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ( ق)کی جانب سے کامل علی آغا مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے درمیان سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوئی ہے ۔
Leave a Reply