100 بار تحریک عدم اعتماد لاؤ ، عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے تم لوگ ۔۔۔۔ مریم ، مولانا اینڈ کمپنی کو آئینہ دکھا دیا گیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے لانگ مارچ کی تاریخ بتائیں،آپکااستقبال کرینگے ،پہلا پانامہ تھا اور اب پانامہ ٹو آگیا، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔راولپنڈی میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی اسلئے زیادہ ہوئی کہ

چوروں نے ملک کوبہت زیادہ لوٹا۔ ماضی میں ایسے معاہدے ہوئے جسکی وجہ سے بجلی مہنگی کرنا پڑی لیکن اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کو اس کا درد نہیں ہے تو وہ ہفتے میں 3 مرتبہ اجلاس بلاتے ہیں، تاہم خزانے کو بہت بری طریقے سے لوٹا گیا ۔ شکر ہے ترسیلات زر آرہی ہیں، ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہوگئے ہیں، پاکستان آگے جائیگا۔ اب تو بلاول زرداری بھی کہتے ہیں کہ عدم اعتماد لائینگے ۔ میں ان سے کہتا ہوں کہ عدم اعتماد ایک دفعہ نہیں100دفعہ لائیں، پی ڈی ایم سے کہتا ہوں آئیں لانگ مارچ کی تاریخ بتائیں،آپ کا استقبال کرینگے لیکن وہ اسی طرح آئیں جس طرح الیکشن کمیشن کے سامنے آئے اور بندے اپنے لائے ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلے بھی آپ کے 11 امیدواروں کو نظر لگ گئی تھی، ایک دن کے لیے سب اکٹھے ہو کر بیٹھ جائیں، سینٹ انتخابات میں ساری پارٹیاں ملکر بیٹھیں اور ووٹوں کا فیصلہ کر لیں تاکہ خرید و فروخت نہ ہو سکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.