بڑی سیاسی خبر : مولانا اختر شیرانی نے مولانا فضل الرحمان پر بجلی گرا دی ، اب تک کا سب سے بڑا اقدام

پشاور(ویب ڈیسک)جمعیت علما پاکستان کے سینئر رہنما مولانا شیرانی نے مولانا فضل الرحمن کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کیخلاف جانے پر مولانا فضل الرحمن کو نوٹس بھیجنے کا سوچ رہے ہیں ، اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد شیرانی کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کو اپنے نام سے

رجسٹرڈ کرانے پر مولانا فضل الرحمان کو نوٹس بھیجنے پر غور کررہے ہیں۔ مولانا شیرانی نے تفصیلات بتا تے ہوئے کہا ہماری جماعت کا نام جمیعت علماپاکستان ہے ،پارٹی میں رکنیت سازی کے امور پر 2002میں کسی کی خواہش پر جے یو آئی پاکستان کو رجسٹرڈ کیاگیا ،2008میں پھرکسی کی خواہش پر جے یوآئی پاکستان کو رجسٹرڈ کیاگیا ،2013میں فضل الرحمان نے کہاجے یوآئی پاکستان اصل جماعت ہے ،انہوں نے کہا بعدمیں پتا چلا2008اور2013جے یو آئی ف کے نام سے رجسٹرڈہے ۔مولانا شیرانی کا کہنا تھا حاصل بزنجوکی نشست پر خط بھی جے یو آئی ف کےنام سے لکھا گیا ،فضل الرحمان کا خط ہے کے یوآئی کے نام سے قلم کا نشان دیاجائے ،مولاناشجاع نے الیکشن کمیشن کے نام پٹیشن دائر کی ہے ،انہوں نے کہا الیکشن کمیشن ہماری غلط فہمی کا ازالہ کرے ،مولانافضل الرحمان کو نوٹس بھیجنے کا سوچ رہے ہیں۔مولانا شیرانی نے مولانا فضل الرحمن کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے کہا کل ژوب اضلاع میں اپنے دفاتر کھولے ہیں،غور کررہے ہیں ہر مسجد میں رجسٹررکھ کر تفصیلات جمع کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.