الیکشن کمیشن سے بڑی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کر دیا۔پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و پارلیمانی سیکریٹری فرخ حبیب نے اس ضمن میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے خلاف درخواست

الیکشن کمیشن میں دائر کر دی۔دائر کی گئی درخواست میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سابق رہنما حافظ حسین احمد کے ٹی وی انٹرویو کا ٹرانسکرپٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ حافظ حسین احمد نے مولانا فضل الرحمٰن کے لیبیا اور عراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا ہے، مولانا فضل الرحمٰن سمیت کئی رہنما دونوں ممالک کا متواتر دورہ کرتے تھے۔پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے خلاف الیکشن ایکٹ کے خلاف کارروائی کی درخواست بھی کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.