بریکنگ نیوز: سینیٹ الیکشن کے حوالے سے عثمان بزدار کا کھڑاک ، 2 (ن) لیگی رہنماؤں سے ملاقات کی خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان کے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے لیے اپوزیشن ارکان اسمبلی سے رابطوں میں تیزی آ گئی۔سینٹ انتخابات کے پیش نظر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کافی متحرک ہو گئے ہیں اور اُن کی جانب سے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے۔

ایک طرف مسلم لیگ ن کے ارکان سے رابطے کیے جارہے ہیں تو دوسری جانب وہ اپنے روٹھے ارکان کو منانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔سردار عثمان بزدار نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی اظہر عباس چانڈیا سے ملاقات کی تھی جبکہ مزید دو ن لیگ کے ارکان سے ملاقات کا امکان ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب اپنی پارٹی کے ناراض رکن خواجہ داؤد سلمانی سے ملاقات کر کے انہیں منانے کی کوشش بھی کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.