واہ خان صاحب واہ : غریبوں کی چیخیں نکل گئیں ، مگر ۔۔۔۔۔وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے معاشی حوالے سے مزید خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہےکہ گرانی میں کمی کےحوالے سے ہماری کاوشیں بارآور ہو رہی ہیں۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کنزیومر پرائس انڈیکس اورمہنگائی آج اس سطح سےنیچےہیں جس پر یہ ہمارے حکومت سنبھالنےکےوقت تھیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے اپنی معاشی ٹیم کو ہدایت کی ہےکہ چوکس رہیں اور یقینی بنائیں کہ مہنگائی پر قابو برقرار رہے۔ ادھر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا مہنگائی مسلسل کم ہورہی ہے‘ جنوری میں سی پی آئی کم ہوکر 5.7 فیصد جبکہ بنیادی مہنگائی 5.4 فیصد ہوگئی۔انہوں نے لکھا کہ(جولائی 2018) میں پی ٹی آئی حکومت سنبھالنے سے قبل سی پی آئی 5.8 فیصد اور بنیادی مہنگائی 7.6 فیصد تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.