
10 سے 15 روپے کی سمری لیکن 2 سے 3 روپے کا اضافہ ۔۔۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیچھے دراصل کیا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے ؟ دنگ کر ڈالنے والا انکشاف
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں پٹرول مہنگا کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب دو ماہ میں 11 روپے سے زائد پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر 13 روپے کی سمری مسترد
کرنے کا ڈرامہ کررہے ہیں؟،عمران صاحب پہلے 13 روپے کی سمری تیار کراتے ہیں، پھر کمی کرنے کا ڈرامہ کرکے قوم پر احسان جتاتے ہیں؟ واہ عمران صاحب واہ ،عمران صاحب آپ کی ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی، ظلم کی حکومت جائے گی تو آٹا، چینی، پٹرول، بجلی گیس سستی ہوگی ۔
Leave a Reply