پاکستان میں موبائل فون بنانے کی اجازت دے دی گئی ، مزید تفصیلات اس خبر میں

اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشنز اتھارٹی نے موبائل ڈیوائس بنانے کےلئے ’’موبائل ڈیوائز مینوفیکچرنگ ریگیولیشنز (ایم ڈی ایم ) 2021کا اجرا کردیا ہے حکومت کی طرف سے جاری کردہ یہ (ایم ڈی ایم) 25جنوری 2021 سے لاگو ہوگا، ایم ڈی ایم 2021کے اجرا کا مقصد ملک میں موبائل ڈیوائس

کی تیاری شروع کرنا ہے،جاری کردہ ریگیولیشنز کے مطابق تمام موبائل ڈیوائس آئی ٹی یو کے تحت معیار کے ہونگے اور ان پر مینوفیکچرڈ ان پاکستان لکھا جائے گا، اس سلسلے میں موبائل ڈیوائس بنانے کے لائسنس کا اجرا میرٹ پر ہوگا جس میں تمام متعلقہ امور کا خیال رکھا جائے گا،لائسنس کی مدت 10 سال تک ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.