وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا بڑا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت کے اعلان کے باوجود پیر کے روز دوبارہ نہ کْھلنے والی جامعات کو ایک بار پھر حکومتی فیصلے پر غور کرنا چاہیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شفقت محمود نے کہا کہ وہ جامعات

جو حکومت کی اجازت کے باوجود ابھی تک نہیں کْھلیں، میں اْن کے لیے یہ کہنا چاہوں گا آن لائن اسباق، اگرچہ اچھے ہیں لیکن کیمپس کی کلاسوں کا کوئی متبادل نہیں ہے۔شفقت محمود نے کہا کہ کیمپس میں طلباء اور یونیورسٹی کے تمام عملے کے ممبروں کے مابین بات چیت ’معاشرتی طرزِ عمل‘ کو ڈھالتی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ لہٰذا جو جامعات ابھی تک نہیں کْھلی ہیں اْنہیں ایک بار پھر حکومتی فیصلے پر غور کرنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.