ٹھیک ہے ، ایک کام کردو میں کل ہی استعفیٰ دے دونگا ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو چیلنج دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے مطالبے پر استعفے دینے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی ۔ وزیراعظم نے پیشکش کرتے ہوئے کہا اگر اپوزیشن کے رہنماقوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں تو میں کل ہی عہدہ چھوڑ دونگا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے یہ بات وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہی۔

کابینہ اجلاس میں اپوزیشن کے استعفوں کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے ذکر پر وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے استعفے کی مشروط پیشکش کی اور کہا نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمن سمیت اپوزیشن لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے میں جمع کرادے تو وہ کل ہی استعفیٰ دے دیں گے ۔وزیراعظم کا کہنا تھا استعفے دینے کے لئے ہمت اور جرات چاہئے جو ان میں نہیں، اگر ان میں استعفے دینے کی ہمت ہوتی تو این آر او کرکے ملک سے نہ بھاگتے ۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے لانگ مارچ کیا نہ لوگوں کو اکٹھا کر سکی۔ 31 دسمبر کے بعد 31 جنوری بھی گزر گئی اب استعفے دینے کے بجائے یہ سینیٹ الیکشن لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والوں نے پوری زندگی جھوٹے وعدے کئے اور اس بار بھی استعفوں کا جھوٹ بولا۔ عمران خان کا کہنا تھا جو لوگ ماضی میں این آر او کرکے جدہ اور دیگر ممالک بھاگے ان میں جرات نہیں ہوتی جن کا پیسہ پوری دنیا میں پڑا ہو ان میں استعفے دینے کا حوصلہ نہیں ہوتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.