
والدین نے اسے عاق کیوں کر رکھا تھا ؟
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے گارڈن میں زندگی سے محروم ہونے والی ٹک ٹاک اسٹار مسکان شیخ کی موت پر ٹک ٹاک پر ان کے چاہنے والے افسردہ ہیں۔مسکان شیخ کے ٹک ٹاک پر 5 لاکھ 75 ہزار سے زائد فالوورز ہیں، ان کی عامر خان نامی صارف کے ساتھ بنائی گئی آخری ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر
زیرگردش ہے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ عامر بھی مسکان کے ساتھ زندگی سے محروم ہونے والوں میں شامل ہیں۔مسکان شیخ ٹک ٹاک پر ’muskansheikh015‘ کے نام سے اپنا اکاؤنٹ چلاتی تھیں جس میں گانوں پر لپ سنکنگ سمیت عام زندگی کے چٹکلے شامل ہوتے تھے۔مسکان اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے صرف 9 لوگوں کو فالو کرتی رہیں جبکہ ان کی ویڈیوز پر لائیکس کی تعداد لاکھوں میں ہے۔مسکان شیخ کی آخری ویڈیو پر 24 ہزار سے زائد لائیکس، 13 سو سے زائد کمنٹس جبکہ 15 سو سے زائد بار شیئر کیا جاچکا ہے۔دوسری جانب مسکان کی ناگہانی موت پر پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے دونوں واقعات میں محرکات دشمنی اور عزت کا مسئلہ ہو سکتے ہیں ۔تحقیقاتی حکام کے مطابق مسکان شادی شدہ اور ایک بچے کی ماں تھی ، شوہر سے علیحدگی ہوچکی تھی، مسکان لانڈھی کی رہائشی تھی ،والدین نے اسے عاق کردیا تھا۔کیونکہ وہ حد سے زیادہ آزاد خیال اور مرضی کی زندگی جینے کی خواہشمند تھی ۔
Leave a Reply