
اسلام آباد حادثہ : کشمالہ طارق کے خاندان کے لیے بڑی مصیبت کھڑی ہو گئی ،مقدمہ درج
اسلام آباد(ویب ڈیسک) تھانہ رمنا پولیس نے سیکٹر جی الیون میں سری نگر ہائی وے پر تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے 4 افراد کے جاں بحق ،2 کے زخمی ہونے کامقدمہ درج کرلیا ہےجس میں کشمالہ طارق کے بیٹے کو ملزم نامزد کردیا گیا ہے۔وزیراعظم نے 4افراد کے جان بحق ہونے
کا نوٹس لے لیا اور وفاقی وزراء کی اضافی حفاظتی ٹیمیں واپس لینے کی ہدایت کردی۔ جاں بحق چاروں افراد اے این ایف میں ملازمت کے لیے انٹرویو دینے مانسہرہ سے اسلام آبادآئے تھے،حادثے میں زخمی ہونیوالے مجیب الرحمان سکنہ نوگزی ضلع مانسہرہ نے پولیس کوبتایاکہ وہ کنگ عبداللہ ہسپتال کا محافظ انچارج ہے ، وہ اپنے ساتھیوں انیس، فاروق، حیدر علی اور ملک عادل کے ہمراہ کارمیں اسلام آباد آرہے تھے ، رات 11 بجے کے لگ بھگ گاڑی نمبر ڈبلیو ایکس 077 نے تیز رفتاری سے انکی گاڑی کو ٹکرکی گاڑی الٹ گئی اور آگے کھڑے موٹرسائیکل سوار سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں وہ بھی زخمی ہوگیا، ہمیں جب نکالاجارہاتھاتو لوگ ڈرائیور کا نام ازلان بیٹا کشمالہ طارق لے رہے تھے ، بعدازاں بے ہوش ہوگیا، ہوش آیاتو چاروں ساتھی جاں بحق ہوگئے تھے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور فیاض کو گرفتار کر لیا،ڈرائیور نے خود کو حادثہ کا باعث بننے والی گاڑی کا ڈرائیور ہو نے کا اعتراف کر لیا اور پولیس کو بیان دیا کہ مذکورہ گاڑی کو وہ خود چلا رہا تھا ، گاڑی کی رفتار100سے زائد تھی اور اشارہ سرخ نہیں ہوا تھا ، خیال تھا کہ گاڑی نکل جائے گی گاڑی اور موٹر سائیکل اچانک سامنے آ گئے ، اور حادثہ ہو گیا،متوفین کی میتیں معائنہ کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں، جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی نماز جنازہ پولیس گراؤنڈ مانسہرہ اور کوٹکے میں ادا گئی اور آبائی قبرستان میں سپر دخاک کر دیا گیا ۔
Leave a Reply