بریکنگ نیوز: ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی واقع ہو گئی

کراچی ( ویب ڈیسک)سونے کی قیمت میں 450روپے فی تولہ کی کمی تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10ڈالر فی اونس کی کمی سے 1860سے کم ہو کر 1850ڈالر فی اونس پر آگئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 450روپے فی تولہ کی کمی کے بعد

ایک لاکھ 12ہزار 850روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 386روپے کی کمی سے 96ہزار 750روپے ہو گئی ،چاندی کی قیمت 30روپے فی تولہ کی کمی کے بعد 1400روپے فی تولہ پر آگئی۔دوسری جانب کرنسی مارکیٹ ،ڈالر کی قیمت میں10پیسے کی کمی ، یورو 50پیسے سستا ،برطانوی پاونڈ کی قیمت بھی 50پیسے گھٹ گئی ، منگل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید160.20سے کم ہو کر 160.10روپے جبکہ قیمت فروخت 160.25سے کم ہو کر 160.15روپے ہو گئی ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کی کمی سے 160.10کی بجائے 160.00روپے اور قیمت فروخت 160.40 کی بجائے 160.30روپے ہو گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.