دنیا کی 10 بہترین گاڑیوں میں 7 گاڑیاں جرمنی کی بنی ہوتی ہیں ، اس اعزاز کی ایک خاص وجہ ہے ۔۔۔۔ یہ تحریر آپ کو کوئی سبق ضرور د ے جائے گی

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار ہارون الرشید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔ جرمن فوج ہی نہیں، کسی نجی ادارے میں کام کرنے والے ڈرائیور، حتیٰ کہ ذاتی گاڑی چلانے والے کو بھی تین سال کا ڈپلومہ کرنا پڑتا ہے۔ ڈرائیور اگر خلاف ورزی کا مرتکب ہو تو سال بھر کے لیے،

ممکن ہے دو برس کے لیے لائسنس منسوخ ہو جائے۔ صرف ڈرائیور ہی نہیں، باورچی اور پلمبر کو بھی۔ چھوٹی سے چھوٹی کوئی ملازمت بھی اس کے بغیر مل نہیں سکتی۔ کرنل نے ایک اور سوال پوچھا: اس میں کیا بھید ہے کہ دنیا کی دس بہترین گاڑیوں میں سے سات جرمن ہیں۔ جواب یہ تھا:We do it right first time.۔ ہم بنیاد ٹھیک رکھتے ہیں۔ پہلے ہی مشاورت، پہلے ہی موزوں افراد کا انتخاب۔ پہلے ہی مکمل منصوبہ بندی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.