اسمبلی اجلاس کے دوران افضل کھوکھر نے بابر اعوان کو یہ بات کہی تو کیا ہوا ؟ جانیے

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر نے قومی اسمبلی کے اجلاس دوران بابراعوان کو چیلنج کیا لیکن وہ خاموشی سے بیٹھے رہے۔سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”مسلم لیگ ن کے ایم این اے افضل کھوکھر نے

قومی اسمبلی میں بابر اعوان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا آپ نے مجھے قبضہ گروپ قرار دیا ہے، اس کے ثبوت لے کر آئیں۔ میں نے بنی گالہ میں اپنا گھر بارہ لاکھ میں ریگولرائز نہیں کرایا۔ میں نے گھر کی زمین جائز طریقے سے خریدی لیکن بابر اعوان چپ ایوان میں بیٹھے رہے۔“یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے چند روز قبل کارروائی کے دوران کھوکھر ہاﺅس کا کافی حصہ گرا دیا تھا اور اس حوالے سے عمران خان نے آج ساہیوال میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ میں نے قبضہ گروپ کے محل کو گرتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سابق وزیراعظم قبضہ گروپوں کی پشت پناہی کر رہا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.